اسی لکھاری کی مزید تحاریر

پلاسٹک کی بوتل میں محفوظ بوسہ

جج صاحب کا انصاف تو پورے آرمینیا میں مشہور تھا ہی، مگر ان کی طبیعت کی ملائمت اور حلیم مزاجی بھی اک آفاقی سچائی...

جیدا بیکرز کے جادوئی کیک

قجو جٹ بگڑتے ملکی حالات پر بہت پریشان تھا۔ ملکی معیشت پگھل رہی تھی۔ سیاسی استحکام ناپید تھا۔ خزانہ خالی ہو رہا تھا اور...

کاغذ سے بنے پرندے

تارڑ صاحب پر تنقید احباب کا حق ہے، مگر وہ اردو ادب کے عظیم ناول نگار ہیں۔ حوالہ کل رات اک ڈاکیومنٹری دیکھتے ذہن...

اوئے، باجی ڈر گئی، باجی ڈر گئی

کھوچل میڈیا پر ابھی چند گھنٹے قبل جدید بلوچ دانش کے اک نمائندے لکھاری، جو ڈپریشن ڈائریا کے ماہر ہیں، کے غائب ہونے کی...

افسانچہ: مرد تیری ایسی تیسی

مونا خان پاکستان کی بہت بڑی فیمینسٹ تھی۔ اس کا خیال تھا کہ دنیا میں تمام مسائل کی بنیادی جڑ مرد ہیں اور یہ...

اوئے، باجی ڈر گئی، باجی ڈر گئی

کھوچل میڈیا پر ابھی چند گھنٹے قبل جدید بلوچ دانش کے اک نمائندے لکھاری، جو ڈپریشن ڈائریا کے ماہر ہیں، کے غائب ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور ان خبروں نے #FindJamadMir کا ٹرینڈ بھی چلا رکھا تھا۔ اس ٹرینڈ اور ان خبروں میں حصہ بقدر جثہ ڈالنے والے بہت ہی سنجیدہ لوگ بھی شامل تھے۔ اور تو اور، بی بی سی نے تو اک سٹوری بھی کر ڈالی۔ ٹویٹر پر گیا تو وہاں بھی یہی ٹرینڈ تھا۔ فیس بک پر آیا تو یہاں بھی یہی اک ٹرینڈ تھا۔

سنجیدہ، پڑھے لکھے، (کم از کم) مدبر دکھنے والے، عمدہ لکھنے والے، بظاہر مطالعہ کرنے والے اور کتابوں میں غرق رہنے والے وغیرہ وغیرہ نے اک برقی طوفان اٹھا رکھا تھا۔ جدید بلوچ دانش کے پیروکار بھی اپنے اپنے پھپھولے پھوڑ رہے تھے اور ان کے ماتم میں ادھر ادھر کہیں سے پشتون قوم پرست اور پھر تازہ دریافت شدہ، سرائیکی قوم پرست بھی ہلکی ہلکی زنجیریں مار رہے تھے۔ اک نہایت ہی پرلطف سمان بندھا ہوا تھا۔

اب تھوڑا معاملہ کُھلا ہے تو معلوم یہ ہوا ہے کہ تم سارے نون ہو! نون بولے تو، نواب!!

کھوچل میڈیا نے مختلف موضوعات کے حوالے سے ہر معاملہ میں چھلانگ مارنے کو انسانی فطرت بنا دیا ہے۔ چھلانگ مارنے والا یہ نہیں جانتا کہ جب وہ اپنے مقدس دُبر شریف پر لینڈ کرے گا تو نیچے کیا موجود ہو گا اور اس کا کیا اثر ہو گا۔ مگر اسے چھلانگ مارنا ہوتی ہے کیونکہ کھوچل میڈیا پر متعلقہ بھی تو نظر آنا ہوتا ہے ناں۔ ابھی اس کی پہلی چھلانگ مکمل طور پر باہر نہیں نکلی ہوتی، تو وہ بخوشی اپنی تشریف پر دوبارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا ہوتا ہے۔

یہ سب لکھتے ہوئے اک خیال تھا کہ کھوچل میڈیا کی واشلیت میں اس کے اثرات سے کیسے اپنا اک حفاظتی بند باندھا جا سکتا ہے، اس پر لکھا جائے، مگر پھر سوچا کہ سنجیدہ، مدبر، مطالعہ کے شوقین اور بزرگ دِکھنے والوں کا شغل کیسے نظر آ پائے گا؟ تو لہذا، مکرر عرض کرنا ہے کہ تم سارے نون ہو! نون بولے تو، نواب!!

جدید بلوچ دانش کے نمائندہ نے اپنا ڈپریشن ڈائریا، بی بی سی سمیت، آپ لوگوں پر نہایت کامیابی سے کر ڈالا، اور آپ نے اسے عظیم خوشی کے ساتھ چاکلیٹ سمجھ کر چاٹا اور نگل ڈالا۔ ان صاحب نے تو “اوئے باجی ڈر گئی، باجی ڈر گئی” والا سین بنا دیا۔ تم جو بن گئے، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟

ہونہہ، چاکلیٹ چاٹنے والے نواب!

پچھلا آرٹیکل
اگلا آرٹیکل
مبشر اکرم
مبشر اکرم
مبشر اکرم ویہلا آدمی ہے۔ وہ جب ویہلا ہونے سے بھی زیادہ ویہلا ہوتا ہے تو یہاں کچھ لکھ دیتا ہے۔
پڑھتے رہا کرو یارو

شغل کا شغل دیکھتا ہوں

زندگی کا حصہ ہے، میں مگر پچھلے تقریبا تین برسوں سے کاروباری چیلنجز کا سامنا کر رہا ہوں۔ مجھے اس حوالے سے تھوڑی فکر رہتی ہے، مگر اک بات...

دوستی بکس کے چند مشاہدات

دوستی بکس ابھی تک تقریبا 500 آرڈرز پراسیس کرچکا ہے۔ ان 500 آرڈرز میں سے تقریبا 350 مسائل کے ساتھ رہے، جبکہ تقریبا 100 پر کوآرڈینشن کے چیلنجر ہے۔...

رزق نہیں رکنا چاہیئے

خالد اور آفتاب بہت خوش تھے۔ انہوں نے بطور پارٹنر 25 برس سے زیادہ اکٹھے محنت کی تھی اور بالآخر وہ اک بڑے پراپرٹی ڈیویلپر کے ساتھ پارٹنرشپ میں...

فاشزم کی فاشسٹ لکیر

ڈس-کلیمر: کسی قسم کی بھی مماثلت حادثاتی ہو گی۔ شکریہ۔ ہر قسم کے فاشزم اور فاشسٹ سے انکار کیجیے۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ فاشسٹ پہلے حب الوطنی کی...

لبرلزم کا بپتسمہ

رات مبشر کے پرانے دوست آئے ہوئے تھے۔ سردار ٹونی سنگھ کوئی 20 برس بعد مل رہا تھا۔ بہت سرور اور لطف کی کیفیت رہی تھی۔ شاندار رات گزری۔ صبح...

میرا گھر

دنیا کو بیشک تغیر و تبدیلی سے رغبت ہو، ہمیں تو یکسانیت سے لگاؤ ہے۔ پس اسی لیے آج تیسرے سال کے لیے اسی گھر کا کانٹریکٹشروع ہوچکا ہے۔...
error: چوری مت کر۔ اپنا کانٹینٹ خود لکھ کمینے۔