اسی لکھاری کی مزید تحاریر

عشقِ حقیقی

وہ رب کی ذات کی جانب رجوع کر چکا تھا۔ دنیا کی چک و چوند کر دینے والی روشنی اسے اپنی مانند متوجہ کرنے...

زندگی ایک شٹ شو ہے

“ہیں؟ یہ حاجی صاحب ہیں؟ فرینچ کٹ؟ چڈی بنیان میں؟” شاہزیب نے پوچھا۔ “ہاں جی۔۔۔ اپنے زمانے میں سارے چسکے پورے کیے ہیں، ہمیں کہتے ہیں...

آنے والی کتاب “پینچو بہتان” سے اقتباس

کتاب: “پینچو بہتان” مصنف(ہ): پتہ نہیں قیمت: 96 روپیہ سکہ رائج السخت انتساب: محبت کا پہاڑ سر کرنے والے ہر رنگ برنگی کے نام باب: محبت کا پہاڑ گوٹھ...

خوف فروش

جسم فروشی کے بارے میں شنید ہے کہ انسانی معاشی نظام کا قدیم ترین پیشہ ہے۔ پیشہ ھذا مہذب ممالک میں آج بھی مخدوشریاستوں...

دنیا۔۔۔

دبئی میں یہ میرا پہلا رمضان تھا۔ انصاری اور میں نے بہت اہتمام کے ساتھ زمان و مکان کا تعین کیا تھا کہ فلاں...

محبت اور زندگی کی دھن

IMG_7507

میرے Home Office والے کمرے میں چیزیں بکھری پڑی رہتی ہیں۔ یہاں عموماً میں، خاموشی اور تنہائی ہنسی خوشی رہتے ہیں۔ پھرکسی ای میل نوٹیفیکیشن کیڈِنگکی آواز سے یہ سکوت ٹوٹ جاتا ہے۔ ہر چند گھنٹوں بعد مائیکروسوفٹ ٹیمز کی مخصوص رنگٹون بج اٹھتی ہے۔ اس کے بعد کوئی انٹیگریشن، کوئی پروسیس یا کوئی سیکیورٹی ڈسکشن اور پھر۔۔۔

دوبارہ سے خاموشی۔۔۔

مگر گرمیوں میں اور شاید ہر گرمیوں میں میری کرسی کے پیچھے والی دیوار کے متوازی کونے میں اس مقام پر دیوار کے عین پیچھےپرندوں کا مینا کا ایک جوڑا اپنی محبت کا عروج پانے اس جگہ اپنا گھونسلہ بناتا ہے۔ شروع شروع میں نحیف سی کھٹ پٹ ہوتی ہے۔بہت کم، ہلکی سی۔ ایسی کھٹ پٹ جو شاید عام حالات میں ہو تو آسیب کا گمان دے مگر یہ کھٹ پٹ کانوں کو بھلی معلوم ہوتی ہے۔غالباً زندگی، زندگی سے محبت اور محبت کی زندگی کاشورکبھی شور ہوتا ہی نہیں۔ شاید یہ موسیقی ہوتی ہے۔

پھر کچھ دن اور گزرتے ہیں۔ انڈوں کی شکل میں حیوانی جبلت کے تقاضوں کے نتائج پر صبر کا عمل گزرتا ہے اور اس کے بعد انڈوںمیں سے نئی زندگی جنم لیتی ہے۔ زندگی سے زندگی اور پھر مزید زندگی۔ زندگی محبت مانگتی ہے، اور محبت preprogrammed ہوتی ہے۔ آپ دوستی کر سکتے ہیں مگر محبت خودکار نامعلوم طریقے سے ہی ہوا کرتی ہے، جس کا تعلق پھر ہم دماغ کے اندر چلتیکیمیا گری سے جوڑنا شروع کر دیتے ہیں۔

میرے کمرے میں کچھ دن بعد پھر مینا کے بچوں کی آوازیں آنا شروع ہوتی ہیں۔ ہر تین چار منٹ بعد، بار بار۔ ایک آواز آتی ہےکھٹ۔یہ آواز بتاتی ہے کہ ماں اپنی چونچ میں کھانا لیے گھر وارد ہوچکی ہے۔ بچے ماں کی آمد پر یہکھٹسنتے ہی زور دارچیں چیںچیں چیںشروع کر دیتے ہیں۔ ماں اپنی چونچ سے دانہ بچوں کی چونچ میں ڈال کر رزق کا وسیلہ بنتی ہے، اور چاہتے نہ چاہتے اپنیمحنت کو زندگی کی افزائش کی صورت وصول کرتے ان بچوں کے ساتھ محبت مضبوط کرتی رہتی ہے۔

اور میرا یہ کمرہ زندگی اور محبت کی اس دھن کے سحر میں بندھ جایا کرتا ہے۔ اس موسیقی سے، اس ساز سے، اس آواز سے۔۔۔میں، خاموشی اور تنہائی۔۔۔ ہم تینوں ہی ایک سرشاری کی کیفیت میں چلے جاتے ہیں۔

میرے شہر میں گرمی کا دورانیہ سردی کے ہاتھوں مغلوب رہتا ہے۔ یہ غلبہ مگر کم سے کم بھی اتنا مضبوط ضرور رہتا ہے کہ مینا کےیہ بچے تب تک بڑے ہوجائیں۔ اس کے بعد یہ بچے بڑے ہو کر اپنی زندگی گزارنے کسی اور کمرے کی دیوار کا رخ کرتے ہیں۔ سردی غالباًپیرنٹ جوڑے کو اس گھونسلے میں راس نہیں، لہذا یہ جوڑا بھی کسی اور گھونسلے کا رخ کرتا ہے۔ سردی گزر جاتی ہے اور دوبارہگرمی آجاتی ہے۔

اور میرے کمرے میں زندگی و محبت کی یہ مسحور کن دھن دوبارہ شروع ہوجاتی ہے، جو مجھے، خاموشی اور تنہائی۔۔۔ ہم تینوں کوپھر سے یکجا کر دیا کرتی ہے۔

زندگی اپنی رفتار سے چلتی ہی رہتی ہے۔

معاذ بن محمود
معاذ بن محمود
مقیم آسٹریلیا، دل ہے پاکستانی۔ کہتے ہیں کہ اپنے رسک پر پڑھا کریں مجھے۔ تو پھر؟
پڑھتے رہا کرو یارو

کیونکہ قبیلہ دین سے بلند تر تھا

اُن دنوں پاکستان میں سرکاری مسلمان بہت غصے میں تھے۔ وہ سنتے تھے کسی اداکارہ نے مسجد وزیر خان میں کسی نغمے کی شوٹنگ کروائی ہے جس سے دین...

بہن جسم فروشی کر رہی تھی

وہ پانچوں مرنے کے بعد جنت کے دروازے پر پہنچ گئے۔ دروازہ کھلا تو اندر سے آتی مہک نے انہیں وہ تکلیف بھلا دی جو انہیں ڈوبتے وقت محسوس...

عورت سراپا درد ہے

رشیدہ اور اسلم کی جوڑی کمال کی تھی۔ رشیدہ میڈیکل اور فلسفے کی تاریخ میں ڈبل پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھیں اور تیسرا پی ایچ ڈی سپیس سائنس میں...

فوجی سیاست سے بیزاری محسوس کروانے کی اک شعوری کوشش

میری عمر 50 برس ہے اور مجھے اپنی زندگی میں فوجی سیاست کے تماشے دیکھتے ہوئے 45 برس بیت گئے ہیں جب 1977 میں جنرل ضیا نے میری زندگی...

پردہ کیا کرو بھئی

صاعقہ ہفتے کے ساتویں کلائنٹ کے ساتھ، بینک مینیجر، مسعود، کے کمرے میں گئی اور اسے بہت امید تھی کہ مینیجر کم از کم اس کلائنٹ کا اکاؤنٹ تو...

آنے والی کتاب “پینچو بہتان” سے اقتباس

کتاب: “پینچو بہتان” مصنف(ہ): پتہ نہیں قیمت: 96 روپیہ سکہ رائج السخت انتساب: محبت کا پہاڑ سر کرنے والے ہر رنگ برنگی کے نام باب: محبت کا پہاڑ گوٹھ پسٹل امن و امان کا...
error: چوری مت کر۔ اپنا کانٹینٹ خود لکھ کمینے۔